Time 28 فروری ، 2025
کھیل

جیونیوز اور جیوسوپر نے پاک بھارت ٹاکرے میں 20 کروڑ ویوز لیکر پھر میدان مار لیا

پاکستان کے سب سے مقبول نیوز چینل جیو نیوز  اور  ملک کے پہلے نجی اسپورٹس چینل جیوسوپر نے پاک بھارت ٹاکرے میں 20کروڑ ویوز لیکر پھر میدان مار لیا۔

چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ ہوا جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاک بھارت ٹاکرے کے دِن سوشل میڈیا پر 20 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرکے جیونیوز اور ”جیوسوپر“ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے پل پل کی خبریں جاننے کیلئے دُنیا بھر کے ناظرین نے ”جیونیوز“ اور ”جیوسوپر“ کو ترجیح دی۔

مزید خبریں :