Time 28 فروری ، 2025
کھیل

پی ایس ایل: اس سال کراچی میں کم میچز کیوں ہونگے؟ وجہ سامنے آگئی

پی ایس ایل: اس سال کراچی میں کم  میچز  کیوں ہونگے؟ وجہ سامنے آگئی
بیشتر فرنچائزز بھی رواں سال کراچی میں زیادہ پی ایس ایل میچز کھیلنے کے حق میں نہیں تھیں: ذرائع__فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں کراچی کے حصے میں کم میچز آئیں گے جس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں تماشائیوں کی عدم دلچسپی کےباعث کراچی کو رواں پی ایس ایل میں کم میچز دیےگئے ہیں کیونکہ گزشتہ سال کراچی میں ٹکٹس کی فروخت نہ ہونے سے پی سی بی اور فرنچائز کو مالی نقصان پہنچا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر فرنچائزز بھی رواں سال کراچی میں زیادہ پی ایس ایل میچز کھیلنے کے حق میں نہیں تھیں اورکوئٹہ کا ہوم گراؤنڈ بھی پی ایس ایل دسویں ایڈیشن میں کراچی سے منتقل کردیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کا ہوم گراؤنڈ پی ایس ایل دسویں ایڈیشن میں راولپنڈی اور لاہور ہوگا۔ 

اس کے علاوہ ٹکٹوں کی فروخت، تماشائیوں کی اچھی تعداد کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے راولپنڈی میں میچز کی تعداد کوبڑھایاگیا ہے۔

مزید خبریں :