دنیا
17 ستمبر ، 2014

چینی صدرژی جن پنگ تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

چینی صدرژی جن پنگ تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

نئی دہلی.........چین کے صدرژی جن پنگ تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ، چینی صدر احمد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ بھارتی وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں تجارت کے فروغ پر بھی غور کیا جائے گا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان 100 بلین ڈالر کے معاہدے کی بھی توقع ہے جبکہ چین اور بھارت کے درمیان سرحد کے دیرینہ تنازع کے حل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ اس سے قبل صدر ژی جن پنگ کا دورۂ پاکستان اسلام آباد میں جاری دھرنوں اور احتجاج کے سبب ملتوی ہوگیاجس کے نتیجے میں پاکستان 34ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے محروم رہ گیا۔ بھارتی صدر نریندر مودی چینی صدر سے ملاقات کے بعد اگلے ہفتے جاپان اور امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے ۔

مزید خبریں :