پاکستان
19 ستمبر ، 2014

ایسا نہ ہو کہ ملک کو کوئی بڑاآئینی نقصان ہو جائے،سراج الحق

ایسا نہ ہو کہ ملک کو کوئی بڑاآئینی نقصان ہو جائے،سراج الحق

بہاول پور.......جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ ملک کو کوئی بڑا آئینی نقصان ہوجائے، جماعت اسلامی جب اقتدارمیں آئی تواپنی حکومت نھیں بلکہ اللہ اور رسول کی حکومت قائم کرے گی۔جرگہ ابھی بھی مایوس نھیں ہے ۔ تینوں فریقوں کو تجاویز دیدیں ھیں اور تمام فریقوں کو ایک ہفتے کا وقت بھی دیا ہے، جرگہ ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لئے انشا اللہ پر امید ہے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار بہاول پورھاکی اسٹیڈیم میں کارکنوں کے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا 68 سال گزر چکے ھیں ھم نے وردی والوں کو دیکھا ، جمہوریت بھی دیکھی اورہرطرح کی آمریت بھی ۔ لیکن ملک کے لئے ہر دن برے سے برا آیا ۔ اب ھم سب پاکستان کے چیف جسٹس کے ھاتھ میں انگریزی کتاب کی بجائے قرآن مجید دیکھنا چاھتے ھیں، کیونکہ قرآن مجید ھی لوگوں کو انصاف دے سکتا ھے انگریزی کتاب نھیں ۔انھوں نے ملکی سیاست پر بات کرتے ھوئےکہا کہ مختلف سیاسی جماعتیں جمہوری پارٹیاں ھونے کا دعوی کرتی ھیں لیکن پاکستان میں کوئی بھی جماعت جمہوری نھیں ماسوائے جماعت اسلامی کے ۔ ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں خاندانی پراپرٹی بن چکی ھیں ۔ حالیہ سیلاب کا حوالہ دیتے ھوئے کہا کہ میں نے وزیر اعظم نواز شریف سے بھی کہا ہے اور اب وزیر اعلی پنجاب سے بھی کہتا ھوں کے وہ توبہ کریں اوراللہ سے معافی مانگیں،کیا تبدیلی اور کیا انقلاب ۔چہروں کی تبدیلی کوئی تبدیلی نھیں ۔ اللہ نے اگر جماعت اسلامی کو موقع دیا توھم ملک میں اسلامی انقلاب لا کر صحیح معنوں میں تبدیلی لائیں گے ،اللہ نے اگر انکو موقع دیا تو وہ ملک میں انگریزوں کی طرف سے دی گئی تمام جاگیریں غریبوں میں تقسیم کر دیں گے ۔ انھوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی 22 نومبر کو مینار پاکستان پرنئی تحریک پاکستان کے لئے قومی اجتماع منعقد کرے گی۔ خطاب سے پہلے سراج الحق کا بہاولپور آمد پر دریائے ستلج پل پر عظیم الشان استقبال کیا گیا ۔

مزید خبریں :