20 ستمبر ، 2014
راولپنڈی........شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے ساتھ جھڑپ میں 3شدت پسند ہلاک اورنائب صوبیدار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کادہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائب صوبیدار شہید ہو گئے۔