کاروبار
20 ستمبر ، 2014

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ،بنیادی شرح سود 10 فیصد پر برقرار

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ،بنیادی شرح سود  10 فیصد پر برقرار

کراچی......اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےآیندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے،نئی مانٹری پالیسی کے اعلان کے مطابق بنیادی شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرتے ہو ئے بنیادی شرح سود کو 10 فیصد پر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابقمالی خسارہ کم رکھنے کیلئے ٹیکس اصلاحات ضروری ہیں جس کے تحت دو مہ کےلئے بنیادی شرح سود کو 10 فیصد پر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے نومبر 2013 سے شرح سود کو 10 فیصد پر مستحکم رکھا ہوا ہےاور گزشتہ چھ مانیٹری پالیسی سے شرح سود کو 10 فیصد پر رکھا ہواہے۔

مزید خبریں :