20 ستمبر ، 2014
ملتان..... وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لندن پلان گھناؤنا منصوبہ ہے، عمران خان، طاہر القادری اور چوہدری برادران اس کے اہم کردار ہیں، چینی صدر کا دورہ ملتوی کرانا لندن پلان کا حصہ تھا۔ شہباز شریف نے ملتان میں شیرشاہ بند پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1972 کے بعد سیلاب نے اتنی بڑی تباہی مچائی ہے، 27 ستمبر سے متاثرین میں امدای رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، آخری گھر اور آخری خاندان کے پاؤں پر کھڑے ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب سیلاب میں گھرا ہوا ہے، اسلام آباد میں دھرنے جاری ہیں اور ناچ گانا ہورہا ہے، عوام انہیں معاف نہیں کریں گے۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب نے حافظ آباد اور چنیوٹ میں بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔