پاکستان
20 ستمبر ، 2014

اسلام آباد میں بیٹھے مداری غریبوں کا استحصال کر رہے ہیں، عابد شیر علی

 اسلام آباد میں بیٹھے مداری غریبوں کا استحصال کر رہے ہیں، عابد شیر علی

لاہور...... وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر بیٹھے مداری غریبوں کا استحصال کر رہے ہیں، روزانہ دو کروڑ روپے خرچ کر کےاسلام آباد میں جشن منایا جا رہا ہے۔ چناب چوک پر سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ظالم لوگ غریبوں کیلئے قربانی دینے کو تیار نہیں، وہ رقص تو کر سکتے ہیں غریب عوام کی خدمت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی ملتان میں متاثرین کی مدد کے بجائے مخدوم جاویدہاشمی کی خالی سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے اپنے لوگوں میں ٹکٹ بانٹ رہے ہیں۔ عابدشیرعلی نے کہا الزام خان بتائیں کہ بنی گالہ کے محل میں رہنے والے کا ٹیکس کیا صرف ڈیڑھ لاکھ روپے بنتا ہے۔

مزید خبریں :