20 ستمبر ، 2014
شمالی وزیرستان....... شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی اورپاک فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں 15 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک نائب صوبیدار بھی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے دہشت گردوں کے تین ٹھکانے تباہ کردیے، بارود سے بھری 4 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔اس سے پہلے بویا کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس میں 3 دہشت گرد مارےگئے، دہشتگردوں کی فائرنگ سے نائب صوبیدار شہید ہو گئے۔