پاکستان
19 اپریل ، 2012

بجلی کا شارٹ فال6500میگاواٹ،لوڈشیڈنگ میں اضافہ

بجلی کا شارٹ فال6500میگاواٹ،لوڈشیڈنگ میں اضافہ

لاہور… ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے بحران میں مزیداضافہ ہوگیاہے اورشارٹ فال ساڑھے چھ ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیاہے ۔ پنجاب بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے اور 14 سے 20 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق تیل ،گیس اور پیسے نہیں، اکثرپاور پلانٹ کم صلاحیت پر چل رہے ہیں، وزارت خزانہ تعاون نہیں کر رہی،لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے الہ دین کا چراغ نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیپکو کو روزانہ 40 ہزار ٹن کے بجائے 13 ہزار ٹن تیل فراہم کیاجارہا ہے۔

مزید خبریں :