پاکستان
20 ستمبر ، 2014

مینگورہ کے علاقوں نواں کلی، عثمان آباد، طاہر آباد سے کرفیو اٹھالیا گیا

 مینگورہ کے علاقوں نواں کلی، عثمان آباد، طاہر آباد سے کرفیو اٹھالیا گیا

سوات ......سوات کے شہر مینگورہ کے علاقوں نواں کلی، عثمان آباد، طاہر آباد اور ملحقہ علاقوں سے کرفیو اٹھالیا گیا۔ سوات کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دنوں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں امن کمیٹی کے تین ارکان کو قتل کردیا گیا تھا۔جس کے بعد ضلع کے مختلف علاقوں نواں کلی، عثمان آباد، طاہر آباد اور ملحقہ علاقوں میں کرفیو نافذ رہا۔ اسکول اور بازار بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ آج صبح کرفیو اٹھالیا گیا جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں۔ علاقے کے تمام اسکول،بازار اور رابطہ سڑکیں بھی کھول دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :