20 ستمبر ، 2014
ملتان...... پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ استعفے کے بعد پارلیمنٹ تو کیا اسلام آباد بھی نہیں گیا، استعفے کے بعد پارلیمنٹ واپس آگیا۔ ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے عمران خان کو کہا تھا کہ استعفیٰ صرف میرا قبول ہو گا اور ایسا ہی ہوا، خان صاحب خود بھی استعفیٰ دینے نہیں پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اور صاحب بھی پارلیمنٹ میں تقریر کر کے آ گئے مگر استعفے کی کوئی بات نہ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپرمیڈیا نے پاکستان اور جمہوریت کو بچایا ہے، جبکہ فوج نے بھی اچھا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں ہائیڈ پارک بنادئیے جائیں جہاں لوگ اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرسکیں۔