20 ستمبر ، 2014
گھوٹکی...... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گھوٹکی میں قادر پور بند کا دورہ کیا۔ گھوٹکی میں قادر پور بند کے دورے پربلاول بھٹوزرداری کوسیکریٹری آبپاشی بابر آفندی نے بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو نے پیشگی انتظامات اور سیلاب متاثرین کے لیے دن رات کام کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ کو خراج تحسین پیش کیا۔ پیپلزپارٹی کے چیرمین نے اسٹیج پرآکر ہاتھ ہلایا مگرخطاب نہیں کیا ۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو سیلاب متاثرین سے خصوصی طور پر ملنے آئے تھے۔