پاکستان
20 ستمبر ، 2014

لاہور میں 2مقامات پر آگ لگنے کے واقعات،ایک شخص ہلاک

لاہور میں 2مقامات پر آگ لگنے کے واقعات،ایک شخص ہلاک

لاہور...........لاہور میں2مقامات پر آگ لگنےکےواقعات میں ایک شخص جاں بحق اور لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، بوتیک کی مالکہ کےنقصان دیکھ کر آنسو چھلک پڑے۔ آتشزدگی کا پہلا واقعہ مین راوی روڈ پر پیش آیا جہاں گیس سلنڈربھرنے اور تیل کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔آتشزدگی کے اس واقعے میں دکان کا 22سالہ ملازم غلام مصطفےٰجھلس کر جاں بحق ہو گیا، آگ اس قدر تیز تھی کہ ملازم کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ ملا۔آتشزدگی کادوسرا واقعہ گلبرگ میں پیش آیا، جہاں ایک بوتیک شاپ میں شارٹ سرکٹ کےباعث آگ بھڑک اُٹھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری دکان کو بھی لپیٹ میں لےلیا،آگ لگنےسے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے2گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا یا ۔

مزید خبریں :