21 ستمبر ، 2014
اسلام آباد.....سابق آرمی چیفجنرل (ر)اسلم بیگ نے کہا ہے کہ امریکانےکینیڈا،برطانیہ اور ایران سے مل کر پاکستان میں انتشار پھیلایا ہے ، جیو نیوز کے پروگرام’’جرگہ‘‘میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ سازش کرنے والے چاہتے تھے کہ فوج مداخلت کرےاور اقتدار سنبھالے ،تاہم جنرل راحیل شریف نے تمام سازش ناکام بنادی،سابق آرمی چیف جنرل (ر)اسلم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ عسکری قیادت کو تمام سازشوں کاعلم تھا ،جنرل راحیل فیصلہ کرنےمیں دیرکرتےتوملک کابڑانقصان ہوتا ۔اسلم بیگ نے انکشافات کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارےلوگ طاہرالقادری کوایرانی شہرقم لےکر گئے اور سینئر آیت اللہ سے ملاقات کرائی ،ان لوگوں کی ویٹی کن میں پوپ سے ملاقات کرائی گئی ۔اسلم بیگ کاخصوصی انٹرویوجیو نیوزکےپروگرام ’’جرگہ‘‘میں آج رات 10 بجکر 5 منٹ پر نشر ہو گا۔