پاکستان
21 ستمبر ، 2014

گورنر شپ سے استعفیٰ دیا نہ لندن ملاقات کا حصہ تھا،گورنر پنجاب

 گورنر شپ سے استعفیٰ دیا نہ لندن ملاقات کا حصہ تھا،گورنر پنجاب

برلن .......گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ انھوں نے نہ تو پنجاب کی گورنرشپ سے استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی وہ لندن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پی اے ٹی کے قائد طاہر القادری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شریک تھے،میں ایک عام آدمی کابیٹاہوں اورمیں نےکبھی سازشوں کی سیاست نہیں کی۔انھوں نے یہ باتیں اتوار کی شب جیو ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ میں نےکبھی جاویدہاشمی سےمتعلق کچھ نہیں کہا،افسوس ہواکہ جاویدہاشمی نےمجھ پرالزام لگایا،میں لوگوں کامشکل کاساتھی ہوں،سازشوں میں شریک نہیں ہوتا،پاکستان کی بدقسمتی ہےکہ جس کادل چاہتاہےالزام لگادیتاہے،اگر طاہرالقادری اور عمران سے ملاقات ثابت ہوجائےتو سیاست چھوڑدونگا،چوہدری سرور نےکہا کہ جوغریب لوگ سیاست میں آتےہیں وہ سازشوں میں شریک نہیں ہوتے،جاویدہاشمی سےمتعلق لوگ باتیں بتاتےہیں میں نےکبھی ان کاذکرنہیں کیا،میں جس کےساتھ ہوتاہوں،ہمیشہ ساتھ رہتاہوں،میرےاستعفےسےمتعلق افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں،برطا نیہ کےنوازشریف کےساتھ بہت اچھےتعلقات ہیں وہ انکے خلاف کسطرح سازش میں شریک ہوسکتے ہیں،میں سیلاب زدگان کےلیےجرمنی میں فنڈاکٹھاکررہاہوں،میں نےفلسطین اورکشمیرسےمتعلق بات کی اورمسائل بھگتے ہیں جو سب جانتے ہیں۔

مزید خبریں :