22 ستمبر ، 2014
اسلام آباد........پاکستان تحریک انصاف نےپارٹی کیخلاف بیانات پر جاوید ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے،اس حوالےسے تحریک انصاف نےجاویدہاشمی کوشوکازنوٹس بھی جاری کردیاہے،نوٹس میں جا وید ہاشمی سے ان کے بیانات پر وضاحت مانگی گئی ہے،شوکازنوٹس تحریک انصاف کےسیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نےجاری کیا ۔جاری کئے جانے والے شوکازنوٹس کے مطابق جاویدہاشمی سے 29ستمبرتک پارٹی پالیسی کیخلاف بیانات دینےکی وضاحت طلب کی ہے۔