22 ستمبر ، 2014
کراچی...... متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کےڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پرویزرشیدبتائیں انھیں کیسےپتاچلاکہ ایم کیوایم اورتحریک انصاف کامک مکاہواہے،کراچی جاگابھی ہواہےاورہم اسے جگانابھی جانتےہیں،کراچی میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان سندھ کےعوام کوجگاناچاہتےہیں تویہ ان کاحق ہے،کراچی جاگابھی ہواہےاورہم اسے جگانابھی جانتےہیں، ملک میں لوکل گورنمنٹ نہیں ہوگی تواسےجمہوریت نہیں سمجھاجاتا،ہم نےخوداسمبلیوں میں کھڑےہوکرکہاہےکہ یہ کونسی جمہوریت ہے،ہم نےکہاتھاکہ بلدیاتی انتخابات کےانعقادتک عام انتخابات نہ کرائےجائیں۔ دریں اثنا الطاف حسین کی ہدایت پرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خدمت خلق فائونڈیشن کی جانب سے دو ایمبولینس کی چابیاں ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹ کمیٹی کے انچارج اختر بلگرامی کے حوالے کردیں۔اس سلسلے میں پیر کے روز کلفٹن دو تلوار پر واقع ڈی سی آر سی کے آفس میں منعقدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ،رشید گوڈیل ، وسیم اختر ،رکن قومی اسمبلی علی راشد ،ایم پی اے سمیتا افضال،سابق رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت اورکلفٹن ، ڈیفنس کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریبسے خطاب کرتے خالد مقبول صدئقی نےمزید کہا کہ الطاف حسین نے انسانیت کی خدمت سیاست کے آغاز سے پہلے کی یہی وجہ ہے کہ خلق فائونڈیشن کی بنیاد بھی ایم کیو ایم سے پہلے ڈالی ۔آج خدمت خلق فائونڈیشن کا گراف کراچی سے نکل کر پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے،ملک میں زلزلہ کی تبا ہ کاریاں ہوں یا سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال ہر جگہ ہر مقام پر قائد تحریک کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے کارکنان سب سے پہلے اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے موجود ہوتے ہیں، آج بھیہزاروں کارکنان پنجاب میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے پنجابی بھائیوں کی مدد کیلئے پہنچے ہوئے ہیں،یہی الطاف حسین کا درس اور ویژن ہے کہ بغیر رنگ نسل و مذہب خدمت کی جارہی ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ خدمت خلق فائونڈیشن اس علاقہ میں ڈسپنسریوں کے قیام کا بھی منصوبہ رکھتی ہے اور چند ہی دنوں میں کے کے ایف کی جانب سے میت بس بھی ڈی سی آر سی کے حوالے کردی جائے گی حالانکہ یہ بات بھی اہم کے کہ حق پرست نمائندئے اس علاقے سے منتخب نہیں ہوئے اسکے باوجود قائد تحریک اسے اپنا فرض سمجھتے ہیں۔