23 ستمبر ، 2014
اسلام آباد.........اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کو الگ الگ بلایا ہے،رولز کے مطابق استعفوں کی تصدیق کروں گا۔ ایاز صادق کا مزید کہنا ہے کہ سراج الحق سے کہا ہےکہ جتنی گنجائش دے سکتا تھا، دے دی، جمعرات تک وقت ہے، جرگےنےتحریک انصاف سے جوبات کرنی ہے، کر لے۔انہوں نے عمران خان سے اپیل کی کہ وہ قومی اسمبلی میں آئیں اور استعفے واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹر ہیں، بیٹنگ اوربولنگ میدان میں ہو سکتی ہے جبکہ انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں ہو سکتی ہیں۔اسپیکر اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے25 ارکان کوخط لکھے،5 کےغلط استعفے انہیں واپس بھجوا دیے، تحریک انصاف کے استعفے 18 اگست سےمنظور کیےجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نےہر طرح سےرائےلی ہے،اس معاملےکوغیر معینہ مدت تک نہیں چھوڑسکتا۔