23 ستمبر ، 2014
کراچی....... پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سر گرمیاں جا ری ہیں۔پی ٹی سی ایل متاثرہ افراد کی مد د کیلئے اپنے تما م تر وسا ئل کو بر وئے کا ر لا تے ہو ئے مقا می انتظا میہ سے بھر پو ر تعا ون کر رہا ہے۔کمپنی نے پہلے ہی گوجرانوالہ ،گجرات ، جھنگ ،فیصل آباد، ملتان ، نارووال ، سیالکوٹ ، ساہیوال اور چنیوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مکمل طبی سا ما ن سے آراستہ 10 میڈیکل کیمپ قائم کر دیئے ہیں اور سیلا ب زدہ علا قوں میں متا ثرہ خا ندانوںکو تقر یبا 25 لاکھ روپے مالیت کی ادویات بھی فراہم کر دی گئی ہیں ۔پی ٹی سی ایل کی جا نب سے کھانے پینے کی اشیاء کے سا تھ سا تھ دیگر امدادی اشیاء بھی متا ثر ین میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں گوجرانوالہ اور جھنگ کے اضلاع میں تقر یبا 55لاکھ روپے مالیت کا کھانے پینے کاسامان اور دیگر امدادی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔پی ٹی سی ایل کی رضا کار ٹیمیں ان امدادی سر گر میو ں میں حصہ لے رہی ہیں اور متاثرہ علاقوں تک پہنچ کر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مربوط انداز میں امدادی امور سرانجام دے رہی ہیں ۔ملک کا سب سے بڑا انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ادارہ ہونے کے ناطے پی ٹی سی ایل کسی بھی آفت کی صورت میں اپنا بھرپور کردار اداکرنے پر یقین رکھتی ہے اورپی ٹی سی ایل نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کو مدد کی فراہمی کے لئے بھرپو ر انداز میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیاہے۔