پاکستان
24 ستمبر ، 2014

پنجابی زبان کےشیکسپیئر وارث شاہ کا3 روزہ عرس

پنجابی زبان کےشیکسپیئر وارث شاہ کا3 روزہ عرس

شیخوپورہ.........پنجابی زبان کے شیکسپیئر کا خطاب پانے والے وارث شاہ کا 3روزہ 216واں عرس شیخوپورہ کے قصبے جنڈیالہ شیر خان میں شروع ہو گیا۔ ہیر وارث شاہ کے خالق کے عرس میں گہما گہمی دکھائی دے رہی ہے۔ محبت، درد اور وچھوڑے کے خوبصورت رنگوں سے مزین قصے ہیر رانجھا جس نے پنجابی زبان کو دُنیا کی زبانوں میں ایک وقار عطاکیا۔ اِس شاہ کارقصے کے خالق پیر سید وارث شاہ کے 216ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔میلے میں پنجاب کے سبھی خوبصورت ثقافتی رنگ نظرآتے ہیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور چادریں بھی چڑھائی جا رہی ہیں،ہیرخوانی کرتی ٹولیاں اور ونجلی کی کوک ماحول کو اور بھی دلفریب بنا رہی ہے۔ میلے کے موقع پر وارث شاہ کمپلیکس میں تصاویر کی نمائش بھی جاری ہےجبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :