پاکستان
24 ستمبر ، 2014

پشاوردھماکا:انسانی اعضاء کے نمونے ڈی این اے کیلئے لیبارٹری ارسال

پشاوردھماکا:انسانی اعضاء کے نمونے ڈی این اے کیلئے لیبارٹری ارسال

پشاور........پشاور کے شیر شاہ سوری روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کے مقام سے حاصل کردہ انسانی اعضاء کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھیج دیئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایف سی قافلے پر ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور کاؤنٹر ٹیررازم کے اہلکاروں پرمشتمل ہوگا۔ دھماکے کی جگہ سے حاصل کئے جانے والے انسانی اعضاء کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھجوادیئے گئے ہیں جبکہ دھماکے کی جگہ سے حاصل کئے گئے گاڑی کے پرزے بھی فرانزک لیباریٹری کے حوالے کردیئے گئے ہیں تاکہ گاڑی کے مالک کا پتہ چل سکے۔

مزید خبریں :