پاکستان
25 ستمبر ، 2014

ڈیفنس میں گزری قبرستان کے قریب فیز فور میں دھما کا سنا گیا

ڈیفنس میں گزری قبرستان کے قریب فیز فور میں دھما کا سنا گیا

کراچی...... کراچی جنوبی کے علاقے ڈیفنس میں گزری قبرستان کے قریب ڈیفنس فیز فور میں دھما کا سنا گیا ہے،عینی شاہدین کے مطابق علاقے سے دھواں اٹھتا بھی نظر آرہا ہے،جبکہ ڈیفنس اور گزری کے قریبی رہائشیوں کے مطابق دھماکا فیز فور میں ہوا ہے،دھماکے کی آواز شہر کے جنوبی علاقوں سمیت پی ای سی ایچ ایس ، گلشن اقبال،ملیر اور دیگر علاقوں میں آواز سنی گئی،جبکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ دھواں کا بادل سے اٹھتا نظر آرہا ہے۔کئی کلومیٹر تک سنے جانے والے اس دھماکے کے حوالے سے ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ دھماکا کس نوعیت کا اور کہا ہوا ہے۔پولیس اور ریسکیو ادارے اسکی نوعیت اور جگہ کا تعین کرنے میں مصروف ہیں،لوگ اپنے گھروں سے باہر آکر صورتحال کا جائزہ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید خبریں :