25 ستمبر ، 2014
کراچی ....... رویت ہلال کمیٹی پاکستان کےچیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو ذی الحج کاچاندنظرنہیں آیا،لہذٰاعیدالاضحیٰ پیر چھ اکتوبرکوہوگی،مفتی منیب الرحمان نے کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر واقع محکمہ موسمیات کے مرکز میں اجلاس کے بعد جمعرات کی شام حتمی اعلان کرتے ہوئے سے اعلانکیا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے ذی الحج کےچاندکی رویت کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کی وجہ سے کمیٹی یہ اعلان کرتی ہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 6اکتوبربروزپیرکوہوگی۔