پاکستان
25 ستمبر ، 2014

ڈیفنس میں فاروق اعوان کے اسکواڈ پرحملہ،ایک شخص ہلاک،8زخمی

 ڈیفنس میں فاروق اعوان کے اسکواڈ پرحملہ،ایک شخص ہلاک،8زخمی

کراچی.......کراچی جنوبی کے علاقے ڈیفنس فیز4میں جمعرات کی شب ایس ایس پی فاروق اعوان کے اسکواڈ پرحملہ کیا گیا،تاہم ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا یا نہیں، کیونکہ قریب سے کسی انسانی جسم کا کوئی حصہ نہیں مل سکا ہے، فاروق اعوان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا،تاہم خوشی قسمتی سے فاروق اعوان محفوظ رہے اور وہ معمولی زخمی ہوئےاور خود چل کر اسپتال پہنچے ،جہاں سے انھیں اسٹیڈیم روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی انکی اسکواڈ سے لاکرٹکرادی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوئے ،ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فاروق اعوان کو انکے گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب اس سال کے شروع میں اسی قسم کے ایک حملے میں شہید ہونے والے افسر چوہدری اسلم حملے کے مرکزی ملزم کی رہائی کے بعد سے اس قسم کے حملے کے خدشات ظاہر کیے جارہے تھے۔دریں اثناایس ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ فاروق اعوان کےقافلےکونشانہ کےلیےگاڑی استعمال کی گئی۔علاوہ ازیں جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکےمیں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے اور 8زخمی ہوئے ہیں۔واقعے کے حوالے سے کراچی پولیس چیف نے کہا ،لگتاہےسڑک کنارےکھڑی گاڑی میں دھماکاخیزمواد نصب تھا۔

ڈیفنس فیز4میں ایس ایس پی فاروق اعوان کی گاڑی پرخودکش حملہ۔خودکش حملےمیں ایک شخص جاں بحق،6زخمی،جناح اسپتال انتظامیہ۔ایس ایس پی فاروق اعوان اورپولیس اہلکاروں سمیت کئی افرادزخمی،پولیس۔دھماکابظاہرخودکش حملہ لگ رہاہے،ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخالق شیخ۔ دھماکےکےباعث قریبی گھروں کےشیشےٹوٹ گئے۔ڈیفنس فیز4میں ایس ایس پی فاروق اعوان کی گاڑی پرخودکش حملہ۔۔۔۔۔۔۔۔دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں۔دو کی حالت تشویشناک ہیں

فاروق اعوان کو آغا خان اسپتال منققل کیا گیا ہے، ان پر اس سے قبل سہراب گوٹھ پر بھی حملہ کیا گیا اور وہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے، یہ ان پر دوسرا حملہ ہے۔وہ کئی دہشتگردوں کو گرفتار کرچکے ہیں جن میں اکرم لاہوری جیسا دہشتگرد بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :