27 ستمبر ، 2014
نیویارک ........وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے،امیدہےکہ افغانستان میں مفاہمت کاعمل آگےبڑھےگا،دلی خواہش ہےکہ انتخابی عمل کےنتیجےمیںمستحکم افغانستان سامنےآئے،نئی افغان قیادت کےلیےنیک خواہشات رکھتےہیں،افغانستان کےعوام کوکامیاب انتخابی عمل کی تکمیل پرمبارکبادپیش کرتےہیں، اپنےافغان بھائیوں کےساتھ یکجہتی کااظہارکرتاہوں،ہمیں ایک دوسرےکےاحساسات اورجذبات کاخیال رکھناچاہیے۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کی رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نےبڑانقصان اٹھایا،پاکستانی قوم اپنی فورسز کے ساتھ ہے،دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں،انسانی حقوق کےتحفظ کےلیےکردارا داکرتےرہیں گے،غزہ میں فلسطینیوں کےقتل عام کی شدیدمذمت کرتےہیں،کشمیری عوام کےحق خودارادیت کی حمایت مسئلےکافریق ہونےکےناطےپاکستان کی ذمےداری ہے،مذاکرات کےذریعے اس مسئلہکو حل کرنے کو تیار ہیں،چھ دہائیوں پہلےاقوام متحدہ نےکشمیرمیں استصواب رائےکیلیےقراردادمنظورکی تھی،کشمیری آج بھی اس وعدےکی تکمیل کےمنتظرہیں،کشمیری خواتین کوبےپایاں مصائب اورتذلیل کاسامناکرناپڑا،مسئلہ کشمیرپرتب تک پردہ نہیں ڈال سکتے۔