پاکستان
26 ستمبر ، 2014

امن اور ہمسایوں سے بہتر تعلقات ہماری حکومت کی ترجیح ہے،نواز شریف

 امن اور ہمسایوں سے بہتر تعلقات ہماری حکومت کی ترجیح ہے،نواز شریف


نیویارک........وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت خارجہ سیکریٹری مذاکرات ایک اچھاموقع تھاجسے کھودیاگیا،خطے میں امن اور ہمسایوں سے بہتر تعلقات ہماری حکومت کی ترجیح ہے،نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نےدہشتگردی کےخاتمےکے لیےبڑافوجی آپریشن شروع کیا،غزہ میں فلسطینیوں کےقتل عام کی شدیدمذمت کرتےہیں،پاکستان جنوبی ایشیا میں اسلحہ کی دوڑنہیں چاہتا،روایتی ہتھیاروں کی دوڑمیں توازن ہوناچاہیے،پاکستان میں جوہری ہتھیاروں کی سلامتی کےلیےاعلیٰ ترین نظام موجودہے،پاکستان تعلیم اورصحت کےشعبوں میں توجہ دےرہاہے،افغانستان کوحریف کےبجائےاسٹریٹجک تعاون کامرکزبنناچاہیے،پاکستان30سال سےلاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کررہاہے،عالمی برادری مہاجرین کی افغانستان واپسی کےلیےاپنےتعاون کوبڑھائے،سلامتی کونسل میں مزیدمستقل نشستیں نہیں ہونی چاہییں،برابری،باہمی احترام اورشفافیت کی بنیادپرتعلقات رکھنےہونگے۔

مزید خبریں :