30 ستمبر ، 2014
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئررہنمااوررکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستارنے وی آئی پی کلچر کے خلاف آوازاٹھانے والے نجی کمپنی کے افسرارجمنداظہرکوملازمت سے برطرف کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ نجی کمپنی کے حکام نے یہ جواز پیش کیاہے کہ ارجمند اظہر کو پہلے سے موجود دفتری شکایات کی بنیادپرملازمت سے برخواست کیاگیا ہے،اگرایساہے توان شکایات کی تحقیق کیلئے کمیٹی بنائی جائے لیکن اس وقت ملازمت سے برخواستگی سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ ارجمنداظہر کووی آئی کلچرکے خلاف آوازاٹھانے کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کیاگیاہے۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے نجی کمپنی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ارجمنداظہر کوفی الفوران کی ملازمت پر بحال کیاجائے تاکہ عوام میں پھیلی ہوئی تشویش کاتدارک ہوسکے۔