30 ستمبر ، 2014
حیدرآباد.......متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے تقسیم کرو اور راج کرو کی پالیسی اپناکر سندھ میں شہر ی اور دیہی تفریق کی بنیاد ڈالی، الطاف حسین نے سندھ میں نفرتوں کا خاتمہ کیا اور پیار و محبت کی فضاء کو پروان چڑھایا اور آج بھی قائد تحریک الطاف حسین کا محبتوں کا سفر جاری ہے ، محبتوں کے بدلے ہمیں صرف دغا اور دھوکا ہی ملا ہم جانتے تھے کہ سندھی عوام کے ووٹوںسے کامیاب ہونے و الے غریب سندھیوں کے حقیقی نمائندئے نہیں ہے بلکہ وہ جاگیر دار اور وڈیرے ہیں جو سندھ اور اس دھرتی کے وسائل پر قابض ہیں۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار حیدرآبادپکا قلعہ گراونڈمیں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی مشیر برائے اوقاف عبد الحسیب ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمرقریشی واراکین یاور فیصل ،رشید بھیاء حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ 30ستمبر1988ء حیدرآباد آج بھی ہمارے ذہنوں میں تازہ ہے ہم یہ زخم نہیں بھولے لیکن ارباب اختتار بتائے بانیان پاکستان کی نسل کو کس جرم میں خون میں نہلایا گیا سندھ پر قابض لوگ کہتے ہیں کہ سندھ کا 60فیصد فنڈ شہری علاقوں پر خرچ ہوتا ہے جو غلط بیانی ہے 7اور8سالوں میں 800سو ارب روپوں میں سے شہری علاقوں پر صرف 20ارب روپے خرچ کئے گئے جوسندھ کا صرف02فیصد ہے ۔رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے کہاکہ پیغام حق پرستی سے خائف قوتیں سندھ میں نفرت اور تعصب کو فروغ دے رہی ہیں اور سندھ کے حق پرست عوام اپنے اتحاد سے انکی سازشوں کو خاک میں ملادیں گی ۔ عمر قریشی نے کہاکہ ایم کیوایم قربانیوں کی ایک داستان ہے اور کوئی باطل قوت حق پرست کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتی۔ زونل انچارج نوید شمسی نے کہاکہ ظلم وستم کے با وجود حید رآباد کے جاں نثاروں نے اپنی جانوں کی قربا نی دے کر یہ ثابت کیاوہ پیغام حق پرستی کیلئے ہر قر بانی دے سکتے ہیں ۔دریں اثنا رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی سیاست صرف اور صرف خدمت پر مبنی ہے اور ہمارے معاشرے میں اسپیشل افراد کا خاص خیال رکھنا ایم کیوایم کی اوالین ترجیح ہے ۔انھوں نے ان خیالات کا اظہارحیدرآباد میں PWDونگ ایم کیوایم کے زیراہتمام الطا ف حسین کی61ویں سالگرہ اور اسپیشل افراد میں عیدتحائف کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین ، PWDونگ ایم کیوایم کے ذمہ داران اور معذور افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔