01 اکتوبر ، 2014
کراچی.........افضل ندیم ڈوگر......... کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سینئر افسر نجم عالم صدیقی مختصر علالت کے بعد آج صبح انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ کے ڈپٹی ایم ڈی نجم عالم صدیقی عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ تین ہفتے قبل نجی اسپتال میں ان کا دل کا آپریشن ہوا تھا۔ گذشتہ رات گئے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی، اہل خانہ انہیں فوری طور پر نجی اسپتال لے گئے جہاں طبی امداد کے دوران ان کی حالت مزید خراب ہوگئی۔ نجم عالم آج صبح انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر فیڈرل بی ایریا بلاک 10گلبرگ میں ان کے آبائی مکان نمبر سی 235 اور طاہر ولا کے قریبی مسجد میں ادا کی جائے گی۔