01 اکتوبر ، 2014
کوئٹہ........کوئٹہ میں پہلے زرغون روڈ پر حجام کی دکان پر، پھر سریاب روڈ پر فوٹوگرافر کی دکان پر دستی بم سے حملےکے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پرفوٹو گرافرکی دکان پر دستی بم سے حملے کے نتیجے میں دکاندار زخمی ہوگیا۔اس سے قبل زرغون روڈ پر حجام کی دکان پر بم حملے اور فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ۔جن کی شناخت غلام شبیر، شاہ رخ اور سلطان محمد کےناموں سے ہوئی ہے۔پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ دستی بم حملوںاور فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعات میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ پولیس اور انتظامیہ ملوث ملزمان کی گرفتاری اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئےمزید اقدامات کریں۔