01 اکتوبر ، 2014
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چیف انجینئر بلک کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نجم عالم صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)۔دریں اثنامتحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیراہتمام ’’پاکستانی عورت کے قانونی حقوق اور معاشرتی تحفظ ‘‘ کے عنوان سے کتاب شائع کی گئی ہے ۔کتاب کی تقریب رونمائی جمعرات 2، اکتوبر 2014ء کو شام 5بجے لال قلعہ گرائونڈ عزیز آباد میں ہوگی جس کی مہمان خصوصی جسٹس ماجدہ رضوی ہونگی ۔