01 اکتوبر ، 2014
کراچی......آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے تحت 2اکتوبرجمعرات دوپہر12بجے سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ کے سامنے محکمہ تعلیم کی متعصبانہ کیپ پالیسی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گاجس میںکراچی کے مختلف کالجزمیںمیںداخلوںکے خواہشمندطلبہ وطالبات شرکت کریںگے اوراپنے مستقبل کے تحفظ کے لئے احتجاج ریکارڈ کرائینگے۔علاوہ ازیںاے پی ایم ایس او کے انچارج توصیف اعجازنے کہاہے کہ محکمہ تعلیم کی متعصبانہ کیپ پالیسی کے باعث کراچی کے نوجوانوںطلبہ وطالبات کامستقبل دائوپرلگ گیاہے اورانہیںاپناتعلیمی مستقبل خطرے میںنظرآرہاہے، محکمہ تعلیم کی داخلہ پالیسی میںپری میڈیکل کے طلبہ وطالبات کوپری انجینئرنگ جبکہ پری انجینئرنگ کے طالبہ وطالبات کوپری میڈیکل میںداخلہ دکھایاگیاہے جس کے باعث ان میںشدیدبے چینی پائی جارہی ہے،ایک جانب کراچی کے 18ٹائون کےصرف 6ٹائون میںبینک برانچ موجودہیںاور باقی ٹائون میںبینک برانچ ہی نہیںجبکہ دوسری جانب سینئراساتذا پرمشتمل کیپ کی باڈی ہی نہیںبنائی گئی اورسیکریٹری ایجوکیشن پسند اورناپسند کی بنیادپرازخودبراہ راست طلبہ وطالبات کوداخلہ دے رہے ہیںجس سے باصلاحیت طلبہ وطالبات کامستقبل خطرے میںپڑگیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ اے پی ایم ایس اوکسی صورت کراچی کے طلبہ وطالبات کامستقبل دائوپرنہیںلگنے دے گی اورمحکمہ تعلیم کی کیپ پالیسی کے سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے پرامن احتجاج ریکارڈکرایگی۔