01 اکتوبر ، 2014
پشاور......امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ عمران شاہ نے کہا ہے کہ ٹرسٹ کے چیئرمین و ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس کی ہدایت پر 121ملین روپے کی اجتماعی قربانی کی جائے گی جبکہ قربانی کا گوشت مالی وزیرستان کے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں قبائلیوں گلگت بلتستان آزاد کشمیر اور افغانستان کے غرباء میں تقسیم کیا جائے گا۔ امہ ویلفیئرٹرسٹ کے رضا کاروں کی ٹیمیں سندھ پنجاب اور دوسرے علاقوں میں پہنچ گئی ہیں امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لئے40کروڑ روپے کی امدادی رقم کی فراہمی کے علاوہ سیلابوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے 185ملین روپے کی رقم منظور کی گئی ہے جبکہ امہ چلڈرن اکیڈمی کے یتیم طلباء کے علاوہ پنجاب کے سیلابوں سے متاثرہ علاقوں جھنگ، مظفر گڑھ اور اٹھارہ ہزار میں غریب بچوں میں پانچ ہزار عید گفٹ بھی تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔