03 اکتوبر ، 2014
مکہ مکرمہ...... لاکھوں مسلمان فریضہ حج کے مناسک کی ادائیگی میں مشغول ہیں۔رات بھر منیٰ میں قیام کے بعد حجاج کی اگلی منزل مقام عرفات ہے۔مناسک حج کے آغاز کے بعد لاکھوں حاجیوں نے 8 ذی الحج کی رات منیٰ کے خیموں میں عبادات کرتے گزاری۔ جس کے بعدآج حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جائے گا۔ تمام عازمین اب عرفات کے میدان میں جمع ہوں گے، جہاں مفتی اعظم مسجد نمرہ کے منبر سے خطبہ حج دیں گے۔ نمازِعصر تک میدان عرفات میں قیام کے بعد حجاج مغرب وعشا کی نمازیں مزدلفہ پہنچ کر ادا کریں گے۔ سعودی حکام کے مطابق اس سال دنیا بھر سے آئے 14 لاکھ عازمین حج جبکہ سعودی عرب سے تقریبا ً 6 لاکھ سے زائد افراد حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ آج غلاف کعبہ کی تبدیلی بھی کی جائے گی۔غلاف کعبہ کو 2 کروڑ سعوری ریال کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔