20 اپریل ، 2012
لاہور . . . . لاہور کے تھانہ سول لائنز پولیس نے ڈاکووں کے ایک گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے چار موٹر سائکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق تھانہ سول لائنز کی پولیس نے علاقے میں ڈکیتی،رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا۔ڈاکووں سے چوری اور چھینی گئی چھ موٹر سائکلیں اور موبائلز فونز برآمد کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ڈاکووں نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید انکشافات کی توقع ہے۔