پاکستان
20 اپریل ، 2012

سپریم کورٹ میں کیمیکل کوٹا الاٹمنٹ کیس کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں کیمیکل کوٹا الاٹمنٹ کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد. . . سپریم کورٹ میں کیمیکل کوٹا الاٹمنٹ کیس کی سماعت آج ہوگی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی اور پرنسپل سیکریٹری خوشنود لاشاری سمیت آٹھ افراد کو ملزم نامزد کردیا ہے۔چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ مقدمیکی سماعت کرے گا۔ اے این ایف نے دواوٴں میں استعمال ہونے والے نشہ آور کیمیکل ایفی ڈرین ephedrine کا زائد کوٹا غیرقانونی طور پر الاٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ اے این ایف کے تفتیشی افسر بریگیڈئر فہیم خان نے مزید شواہد پیش کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست بھی دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی مشینری گواہوں اور نچلے درجے کے عملے کو دھمکارہی ہے۔ درخواست کے مطابق علی موسیٰ گیلانی اور میاں عبدالستار کے اس معاملے میں مجرمانہ عمل دخل کے باوجود جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی کی رپورٹ کو کابینہ ڈویڑن میں پھینک دیا گیا البتہ سیکیرٹری کابینہ ڈویڑن نرگس سیٹھی نے ڈی جی ہیلتھ کو کمیٹی کی سفارشات پر ایکشن لینے کے لئے کہا ہے۔

مزید خبریں :