20 اپریل ، 2012
گلگت… گلگت میں پرتشدد مظاہروں کے بعد سے نافذ کئے گئے کرفیو میں ایک بار پھر سے نرمی کا فیصلہ کیا گیاہے جس کے تحت آج صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی۔وقفے کے دوران چادر اوڑھنے ، جیکٹ پہننے اور دو سے زائد افراد کے ایک ساتھ گھومنے پر پابندی ہوگی جبکہ شہر میں موبائل فون سروس بدستور بند ہے۔ کرفیو میں نرمی کے اعلان کے بعد دوکانوں پر شہریوں کا رش لگ گیا ، اور لوگ روز مرہ کی ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے دوکانوں پر جمع ہوگئے۔تاہم شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سے آنے جانے پر پابندی برقرار ہے اور سیکیورٹی فورسز کا گشت جاری ہے۔