پاکستان
20 اپریل ، 2012

کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں نجی بنک میں آگ کی اطلاع

کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں نجی بنک میں آگ کی اطلاع

کراچی… کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں ایک نجی بنک میں آگ کی اطلاع پر فائر ٹینڈر روانہ کی گئیں فائر برگیڈ کا عملہ آگ پو قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ فائر برگیڈ حکام کے مطابق ڈیفینس فیز 1 میں واقع ایک نجی بنک کے جرنیٹر میں لگنے والی آگ نے عمارت کی بالائی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم آگ کی اطلاع پر 5 فائر ٹینڈر روانہ کی فائر برگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشیشوں میں مصروف ہے فائربرگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کے اندورنی حصے میں لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم دھوئیں کے اخراج کے لئے عمارت میں لگے شیشے توڑ دئیے گئے ہیں ۔

مزید خبریں :