20 اپریل ، 2012
لاہور… وفاقی کابینہ میں نئے وزراء کی تقرری کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گذار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ نئے وزراء کا تقرر قومی خزانے پر بوجھ اور بلا جواز ہے، کرپشن میں ملوث افراد کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا اور ان تقرریوں سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے عہدے سے نا اہل ہو گئے ہیں ۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ کابینہ میں نئے وزراء کی شمولت کو کالعدم اور وزیر اعظم کو نا اہل قرار دیا جائے۔