پاکستان
20 اپریل ، 2012

غذر میں ایک بار پھر برفباری ، ہزارہ ڈویژن میں بارش

غذر میں ایک بار پھر برفباری ، ہزارہ ڈویژن میں بارش

اسلام آباد… غذر میں ایک بار پھرہلکی برفباری کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے ، شمالی بلوچستان میں موسلاھاربارش سے بعض علاقوں میں کچے مکانات گر گئے اورٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ گلگت بلتستان ڈویژن کے ضلع غذر کے بالائی پہاڑی علاقوں میں ایک بار پھر ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ گذشتہ 4 ماہ سے برفباری کے باعث بند شندور ٹاپ کا راستہ کھلنے سے گلگت اور چترال کا زمینی رابطہ بحال ہوگیا ہے ،شمالی بلوچستان میں زیارت،پشین،لورالائی،مسلم باغ،موسی خیل اور ڑوب میں موسلادھاربارش جاری ہے جس سے کئی علاقوں میں مکانات گرگئے ، بارش سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ،چترال میں بھی بارش جاری ہے۔ ہزارہ ڈویژن اورمظفرآباد میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیاہے ،ماتلی ،تھرپارکر ،سانگھڑ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں ہلکی بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیاہے۔

مزید خبریں :