پاکستان
20 اپریل ، 2012

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، کام شروع

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، کام شروع

لاہور… ہزاروں مریضوں کو اذیت دینے کے بعد آخر کار ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات منوا کر ہڑتال ختم کر دی۔ آج لاہور کے تمام اسپتالوں میں معمول کے مطابق کام ہو رہا ہے۔ینگ ڈاکٹرز نے سروسز اسپتال کے 45 ڈاکٹروں کے تبادلوں کے خلاف ہڑتال کر دی تھی۔ انہوں نے آٹھ روز تک ہزاروں مریضوں کی زندگیاں داوٴ پر لگائے رکھیں۔ آخر کار ینگ ڈاکٹرز نے اپنے ساتھی ڈاکٹروں کا تبادلہ رکوایا، معاملات طے کئے اور پھر اسپتالوں میں کام شروع کیا۔ آج پنجاب بھر کے اسپتالوں کے آوٴٹ ڈورز میں معمول کے مطابق کام شروع ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :