20 اپریل ، 2012
کراچی… سندھ ہائی کورٹ نے کے ای ایس سی کے 80 ملازمین کی برطرفی کا حکم کالعدم قراردے دیا ۔ شاکر الدین زبیری سمیت کے ای ایس سی کے 80 ملازمین کو 2010 میں غیر قانونی طور پر نکالاگیا تھا جس کے خلاف ملازمین نے درخواست دائر کی تھا جس پر فیصلہ دیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے ان ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا ،جسٹس منیب اختر نے اپنے فیصلہ کہا کہ درخواست گزار ملازمین کو بحال کرکے پندرہ دن میں واجبات ادا کئے جائیں ،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم دس دن تک غیر موثر ہوگا، اس دوران کے ای ایس سی فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتی ہے۔