20 اپریل ، 2012
اسلام آباد… مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف نے پاک بھارت تعلقات کو بلا تاخیر بہتر بنانے اور مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے نوازشریف نے آج اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ پاک بھارت تعلقات بہت پہلے بہتر ہوجانا چاہیئں تھے، ماضی میں یہ تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں بھی ہوئیں اور انہیں روکا بھی گیا، تعلقات میں بہتری دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں، اس میں اب دیر نہیں کی جانی چاہیئے، نوازشریف نے کہاکہ مسائل کے حل میں اب تک وہ کوششیں نہیں کی گئیں جن کی ضرورت ہے۔