20 اپریل ، 2012
گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے ایک خاتون پر تیزاب پھنیک دیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق تیزاب پھیکنے کا واقعہ گوجرنوالہ کے نواحی گاوٴں بڑاں والی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے تین بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے متاثرہ خاتون کا چہرہ بری طرح جھلس گیا ہے جسے تشویش ناک حالت اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔