پاکستان
20 اپریل ، 2012

پشاور:بڈھ بیر میں دھماکا،جانی نقصان نہیں ہوا

پشاور… پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں دھماکاہوا تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکا رات گئے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں سلیمان خیل کے مقام پر ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر کے مطابق شرپسندوں نے بارودی مواد سڑک کنارے نصب کررکھا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ اڑایا گیا۔ دھماکے سے سڑک میں تقریبا 5 فٹ گہرا گڑھا بن گیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :