پاکستان
20 اپریل ، 2012

کراچی میں قتل کے محرکات سیاسی نہیں لسانی ہیں،آئی جی کی رپورٹ

کراچی میں قتل کے محرکات سیاسی نہیں لسانی ہیں،آئی جی کی رپورٹ

کراچی… سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں آئی جی سندھ کا کہناہے کہ 18 اپریل کو 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد ہلا ک ہوئے جس کے محرکات سیاسی نہیں لسانی ہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ 18 اپریل کو شہر میں 16 افرادکے قتل کے واقعات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رپورٹ طلب کی تھی جس پر ٓائی جی سندھ نے آج اپنی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ 18اپریل کو 24 گھنٹوں میں 16 نہیں 14 افراد قتل ہوئے ہیں۔۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قتل کے محرکات سیاسی نہیں لسانی ہیں اور زیادہ تر پختونوں کو قتل کیا گیا جبکہ اب تک تین ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

مزید خبریں :