20 اپریل ، 2012
کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے ایک شخص کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو اغواکے بعد قتل کیا گیا ۔ اورنگی ٹاوٴن سیکٹرساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ اسی علاقے سے دوافرادکی لاشیں بھی ملیں۔ اولڈ سٹی ایریا میں گھر کے باہر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔ لیاقت آباد اور جہانگیر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافراد زخمی ہوئے۔