دنیا
08 اکتوبر ، 2014

انتہا پسند مسلمان مبلغین کا داخلہ روکیں گے،آسٹریلوی وزیراعظم

انتہا پسند مسلمان مبلغین کا داخلہ روکیں گے،آسٹریلوی وزیراعظم

سڈنی........ آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا ہے کہ انتہا پسند مسلمان مبلغین کی ملک میں آمد روکنے کیلئےاقدامات کیے جائیں گے۔سڈنی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں شدت پسندوں کا نفرت انگیزپیغام پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں گےاور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ نفرت آمیز مواد پر مبنی پیغام کی تشہیر کرنے والے مبلغین آسٹریلیا میں داخل نہ ہوسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں شدت پسندوں کی نشان دہی کے لیےجاسوس اداروں کے درمیان بہتر تعاون کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :