پاکستان
20 اپریل ، 2012

کراچی:فائرنگ کے واقعات میں10افراد ہلاک

کراچی:فائرنگ کے واقعات میں10افراد ہلاک

کراچی… کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں10افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر نیو سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے محمد بابر نامی شخص کو قتل کردیا۔تین ہٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے ایک شخص کی ہاتھ ،پاوٴں بندھی لاش ملی،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو اغواکے بعد قتل کیا گیا ،اورنگی ٹاوٴن سب سے زیادہ بدامنی کا شکار رہا جس کے علاقے قذافی چوک اور ڈاک خانہ اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دوافراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا جن کی لاشوں کو جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ اورنگی ٹاوٴن میں ہی علی گڑھ کالونی میں نامعلولوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ضیاء کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافرادذخمی ہوگئے۔ سیکٹرساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ،، اسی علاقے سے دوافرادکی لاشیں بھی ملیں،،اولڈ سٹی ایریا میں گھر کے باہر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا،،جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔

مزید خبریں :